Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ،رقوم کی واپسی شروع

 اسلام آباد ... وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے گئے 11 ارب ڈالر کا سراغ مل گیا۔ ٹی وی انٹرویو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث حکومتی ارکان کا بھی احتساب ہو گا۔ دبئی میں جائیدادیں چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ۔ کس کی دبئی میں کتنی جائیداد ہے؟ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ جنوری میں ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ برطانیہ میں چھپے بھگوڑوں کی واپسی کے لئے بھی معاہدہ جلد ہوگا۔ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے سے لوٹی دولت کی واپسی ممکن ہو گی۔ بیرون ملک سے غیر قانونی رقوم کی واپسی شروع ہو چکی ۔بیرون ملک سے لائی گئی رقم ابھی کروڑوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ ہو گا۔

شیئر: