Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان کی تشخیص کیلئے گیجٹ تیار

  لندن ...... مختلف ممالک کے سائنسدانوں کی مشترکہ کوششوں سے سانسوں کو پرکھنے والا انتہائی حساس گیجٹ جسے بریتھلائزر کا نام دیا گیا ہے تیار کرلیا ۔ اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے سرطان اور پارکنسن سمیت بہت ساری بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن ہوگی ۔یہ طریقہ بھی آسان ہے اس میں کوئی سائنسی یا تکنیکی پیچیدگی نہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس گیجٹ کی مدد سے ایسے تقریباً 17مختلف امراض کا باآسانی پتہ چلا سکیں گے جنکا بظاہر ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں اور ان بیماریو ںمیں پارکنسن اور کینسر کی دیگر اقسام شامل ہیں۔ یہ گیجٹ انتہائی سستا اور سہل الاستعمال ہے جو انسانی سانس کو ریکارڈ کرکے فوری طور پر اسکے مندرجات معلوم کرلیتا ہے اور پھر موبائل فون نما گیجٹ کی اسکرین پر تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔ ماضی میں بھی سانسوں کو پرکھ کر مختلف بیماریوں کا پتہ چلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے مگر اب تک اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت سامنے نہیں آیا تھا مختلف امراض میں مبتلا افراد کی سانسوں میں مختلف بیماریوں کی علیحدہ علیحدہ علامتیں موجود ہوتی ہیں۔ رپورٹ کی تیاری میں 1400ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جو 17مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔سانس سے مرض کا پتہ چلانے والے گیجٹ کی تکمیل میں فرانس، امریکہ، لٹویا اور چینی سائنسدانوں کا اشتراک شامل ہے او راس ٹیم کی قیادت پروفیسر حسام ہائیک کررہے تھے۔ اسکے اندر ریکارڈ ہونے والی سانسوں میں تجربے کے دوران 17مختلف امراض کے 13مختلف کیمیائی ان عناصر کا بھی سراغ لگایا گیا تھا ۔ پروفیسر ہائیک نے نئی تکنیک کو آرٹیفشلی انٹیلی جنٹ نینو ایرے کا نام دیا ہے۔
 

شیئر: