Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں کارروائی، 6دہشتگرد مارے گئے

لاہور.... پنجاب میں جمعہ کی شب شیخورہ، فیصل آباد روڈ بائی پاس پر کاونٹر ٹیررازم فورس کی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کاونٹر ٹیررازم فورس کی کارروائیوں میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: