Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2544626 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض۔۔۔ مشترکہ فیلڈ آپریشن کے تحت 26صفر 1439ھ سے 25جمادی الاول 1440ھ تک اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 2544626 تارکین گرفتار کئے گئے۔ آپریشن مملکت بھر میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 1981604، محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 389106اور سرحدی سلامتی قانون کی خلاف ورزی پر 173916گرفتار کئے گئے۔ مملکت میں دراندازی کرنے والے 42052اور مملکت سے سرحد پار کرنے والے 1870گرفتار کئے گئے۔

شیئر: