Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے این پی نے لانگ مارچ کی حمایت کردی

پشاور... عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ترجمان زاہد خان نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کے بیانات کی تائید کرتے ہیں۔تینوں چھوٹے صوبے اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات نے اٹھارویں ترمیم کیخلاف بیان دیا۔لگ رہا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم کو اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کے معاہدے پر اقتدار سے نوازا گیا۔ الیکشن پر سیاسی جماعتوں نے جو دھاندلی کے الزامات کی باتیں کیں وہ اب واضح ہو رہی ہیں۔ ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ اس حکومت کو خاص مقصد کیلئے لایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن قبل وزیراطلاعات نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس بہت پیسہ تھا لیکن اٹھارویں ترمیم کے پاس وفاق کے پاس پیسہ کم ہوگیا۔ زاہد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وزراءاٹھارویں ترمیم کیخلاف پہلے بات کرتے پھر کہتے ہیں یہ ہماری ذاتی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے پریس کانفرنس کی کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو لانگ مارچ کرینگے ۔ بلاول کے بیان کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں ۔

شیئر: