Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے منسلک800جعلی فیس بک اکاونٹس بند

نیویارک...فیس بک نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک ایسے 783 اکاونٹس منجمد کر دئیے گئے، جو فرضی ناموں پر بنائے گئے تھے۔ ان میں مخصوص صفحات اور گروپس کے اکاونٹ شامل ہیں۔ فیس بک کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ان اکاونٹس کی بندش میں ٹو ئٹر کی تفتیش نے بھی اہم کردار ادا کیا۔فیس بک نے حال ہی میں میانمار، بنگلہ دیش اور روس کے ایسے ہی جعلی گروپوں کے بنائے گئے مختلف اکاونٹس کو بند کر دیا تھا۔

شیئر: