Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری دوسری نوکری تلاش کر رہے ہیں؟

لاہور...مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بتائے منی لانڈرنگ کے 300 ارب کب ملک واپس آئیں گے؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جو پچھلے وزیراعظم استعمال کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فواد صاحب آپ تو بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس تک ہیلی کاپٹر 55 روپے فی کلو میٹر میں پہنچاسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو گھر نہ ملے مگر عمران خان کا غیر قانونی گھر ریگولرائز ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر نہیں ملے ۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری نے موجودہ حکومت سے مایوس ہوکر اگلی نوکری کی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے مزید کہا کہ 5ماہ میں قوم ناامیدی، مایوسی اور بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے،مکہ اور مدینہ جانے کی پاکستانیوں کی خواہش بھی بے رحم حکومت نے چھین لی۔
 
 

شیئر: