Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن سے آنیوالی مسافر بس اونٹ سے ٹکرا گئی، ایک ہلاک

مدینہ منورہ ۔۔۔ اردن سے آنے والی مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اونٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ مدینہ منورہ ہائی وے پر تیماءکمشنری میں واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی 7 ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں۔ دوسری طرف گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اونٹ مالکان کو ضوابط کی پابندی کرنے پر زور دیا ہے۔ 
 

شیئر: