Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مقامی کمپنی کا ٹوٹل سیفٹی مینجمنٹ کے زیر اہتمام

تعمیرات کے شعبے میں محفوظ طریقے سے کام کرنا آسان نہیں ، سیفٹی مینجمنٹ انتہائی اہم شعبہ ہے ، تقریب سے شرکاء کا خطاب
 
کمیونٹی ڈیسک ۔ ریاض
        مقامی الیکٹریکل کمپنی TSM ڈپارٹمنٹ کے انجینیئر اشتیاق عزیز ہاشم نے ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا ۔TSM نے 21 ملین گھنٹوں کے محفوظ کام کے نصب العین کے پورا ہونے پر 2018 کے سب سے بہترین EHSمنصوبوں کو منتخب کرنے کیلئے ایک بڑی تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا۔ 2018 میں 21 ملین محفوظ گھنٹوں کی کامیابی ایک پیچیدہ ماحول میں محفوظ کام کرنے کے حالات کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی انتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی میں7 ہزارملازمین مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیںاورمختلف زبانیں بولتے اور مختلف سماجی پس منظر کے حامل ہیں۔ٹوٹل سیفٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ شروع ہوئی۔ احمد سرحان نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ ہنگامی حالات میں اخراج کے بارے میں حفاظتی بریفنگ تقریب کے ناظم انجینیئر عرفان علی کی طرف سے پیش کی گئی۔انجینیئر اشتیاق عزیز ہاشمی نے استقبالی خطاب میں کمپنی انتظامیہ کوEHSسے غیر متزلزل وابستگی اور تنظیمی ڈھانچے کی فراہمی پر سراہا جس کی وجہ سے TSM نے اپنے مقاصد کو حاصل کیا۔ انہوں نے EHSکے  مشوروں کو سننے اور مینجمنٹ سسٹم کی پیروی کرنے پر پراجیکٹس کے کردار کی تعریف کی۔ انجینیئر اشتیاق عزیز نے بعد میں 2018 کا مختصر تجزیہ اور TSM ڈیپارٹمنٹ کے ارتقاء اور کامیابی کا ذکر کیا۔تقریب کے شرکاء نے حادثے اور ٹریننگ کے اعداد و شمار اورEHSفیلڈٹیم کی مہارت اور تجربے پر TSM کی کامیابیوں کی تعریف کی۔انجینیئر احمد سعد جنرل منیجرنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تعمیرات کے شعبے میں محفوظ طریقے سے کام کرنا آسان نہیں کیونکہ ملازمین کو بہت سے خطرناک حالات سے نبرد آزما ہونا پڑتاہے۔انہوں نے کمپنی کے کاروباری اہداف کو حاصل کرنے کیلئے TSM اور پراجیکٹس انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی ۔ گروپ کے وائس چیئرمین انجینیئر صباح المطلق نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر انجینیئر اشتیاق عزیز ہاشمی کو مبارکباد دی۔انہوں نے EHSکیلئے کمپنی کی وابستگی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے ملازمین کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میںEHSکو درپیش چیلنجوں کے بارے میںآگاہ کیا ۔ آخر میں اس تقریب کے انتظامات میں شریک بین الشعبہ جاتی ٹیم کو خصوصی یادگاری ٹرافیاں دی گئیں۔ انجینیئر اشتیاق عز یزہاشمی نے TSM ٹیم کی کردار کی تعریف کی جس نے اس موقع پر انعامات کا اہتمام کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض : عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عطیہ خون مہم

شیئر: