Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس اور اپھارے کا سبب بننے والی غذائیں

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کھانے کے بعد اپھارے کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔ اگر ایسا روزانہ ہر کھانے کے بعد ہونے لگے تو سستی ، تھکاوٹ ، معدے کا بوجھل پن اور درد محسوس ہونے لگتا ہے ۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ بہت زیادہ کھا لیں یا کھانے کے بعد بوجھل پن اور معدے میں ورم کا شکار ہوں ۔ یہ تکلیف ، بے آرامی اور پیٹ میں درد کا سبب بنتا ہے ۔ اس کا سبب بدہضمی اور معدے پر پریشر بھی ہو سکتا ہے ۔ اپھارے کی عام وجوہات میں غذائ نالی کے مسلز میں خلل پیدا ہونا ہے ۔ بہت سی ایسی غذائیں بھی ہیں جو کھانے کے بعد اپھارے کا سبب بنتی ہے ۔ 
پھلیاں کاربوہائیڈریٹ  ، پروٹین ،  وٹامن ، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ کثیر مقدار میں فائبر ہونے کے سبب یہ اپھارے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اس میں اولیگو سیکرائڈز موجود ہوتے ہیں جو زود ہضم نہیں ہوتے ۔
 بعض اوقات گندم بھی اپھارے کا سبب بنتی ہے ۔ گندم میں گلوٹین نامی پروٹین شامل ہوتی ہے جو گیس اپھارہ پیٹ میں درد اور بعض لوگوں میں لوز موشن کا سبب بنتی ہے ۔ ڈبل روٹی ، پاستا اور دیگر بیک کی ہوئی چیزیں گلوٹین پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں . اگر آپ کا معدہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کرتا تو ان سے اجتناب ہی بہتر ہے ۔ 
ڈیری پراڈکٹس جن میں دودھ ، دہی اور پنیر شامل ہیں کیلشیم اور پروٹین کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں ۔ البتہ کچھ لوگ ڈیری پراڈکٹس سے الرجک ہوتے ہیں ۔ اسے لیکٹوز عدم برداشت کہا جاتا ہے ۔ یعنی کہ ان کا جسم لیکٹوز کو ہضم کرنے کے قابل نہیں ہوتا . 
پراسیسڈ اور پیکجڈ فوڈز بھی اپھارے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ ان غذاؤں  میں بہت زیادہ مقدار میں چینی اور نمک شامل ہوتا ہے جو جسم میں پانی کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں ۔
 اسی طرح کاربونیٹڈ ڈرنکس بھی گیس اور اپھارے کا سبب بنتی  ہیں ۔ ان ڈرنکس میں بہت زیادہ مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس موجود ہوتی ہے ۔ جب آپ اس قسم کے مشروبات پیتے ہیں تو جسم میں بہت زیادہ مقدار میں گیس جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جو تیزابیت ، بدہضمی ، معدے میں جلن اور پیٹ میں درد کا سبب بنتی ہے ۔صحت مند مشروبات جیسا کہ لیموں پانی ، ناریل کا پانی اور پھلوں اور سبزیوں کے جوس اس تکلیف کو رفع کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔

شیئر: