Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر کامران مائیکل کا راہداری ریمانڈ منظور

لاہور:  نیب کی جانب سے ن لیگ کے گرفتار رہنما کامران مائیکل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت نے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے رہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ریفرنس میں کامران مائیکل کا نام شامل ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریفرنس میں کامران مائیکل کا نام نہیں لیکن تفتیش کرنی ہے، اس لیے پکڑا ہے۔ اس دوران گرفتاری کا وارنٹ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کامران مائیکل پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے جبکہ کامران مائیکل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس ریفرنس کی بات کر رہے ہیں، اس میں مائیکل کا نام نہیں اور اس سوسائٹی کا تعلق پورٹس اینڈ شیپنگ سے نہیں، پہلے اس ریفرنس سے لنک پیش کریں اور ریفرنس منگوائیں۔ راہداری ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر نیب کا کیس نہیں بنتا تو وہاں جا کر بتائیں۔  وارنٹ غلط ہے یا صحیح، جاری ہو گیا تو ہم اسے راہداری ریمانڈ پر بھجوا دیتے ہیں۔  اب ملزم کو ایک ماہ بٹھا تو نہیں سکتے۔  وارنٹ چیلنج کرنا ہے تو وہاں جا کر کریں،ملزم کو وہاں پیش کرنا ہے جہاں سے وارنٹ جاری ہوا۔
 

شیئر: