Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آشیانہ اسکینڈل،شہباز شریف پر فرد جرم عائد

  لاہور... احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف نے صحت جرم سے انکا رکردیا۔سابق وزیر اعلی کے وکلا نے دلائل میں کہا کہ ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ملزمان کے خلاف گواہان کے بیانات کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئی۔نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ کی تمام نقول ملزمان کو فراہم کردیں۔ ملزم پر آج فرد جرم عائد کی جائے۔اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کمر کی تکلیف ہے کھڑا نہی ہوسکتا۔ عدالت کے حکم پر حاضر ہوگیا ہوں۔ میرے اوپر کرپشن کا الزام نہیں، اختیارات سے تجاوز کا ہے۔ جعلی بنک گارنٹی دینے والے کنٹریکٹر کا کنٹریکٹ کینسل کیا۔ پوری قوم دیکھے گی کہ کس طرح نیب نے سازش کی۔ ثابت ہوگیا کہ وہ بنک گارنٹی جعلی تھی، اسکو پکڑ نا میرا فرض ہے۔عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں درست بھی مان لی جائیں تو دوسری پارٹی کو سنے بغیر کیسے فیصلہ کریں ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ۔

شیئر: