Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز خٹک اور مشتاق غنی کیخلاف ایک اور نیب تحقیقات

پشاور...قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک ا ور مشتاق غنی کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے پرویزخٹک کے خلاف ہری پور پاک آسڑیاانسٹی ٹیوٹ کی تقرریوں میں بے قاعدگیوں کے الزام پر باقاعدہ تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔ اسی کیس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری امجد علی کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تینوں افراد کو سوالات کے جواب دینے کے لئے نیب کی جانب سے طلب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی اسکینڈل کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ وہ نیب کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ۔پرویزخٹک کے دور حکومت میں خیبرپختونخوا حکومت پر مالم جبہ میں 275 ایکٹر اراضی غیر قانونی طور پرلیزپردینے کا الزام ہے۔پرویزخٹک ہیلی کاپٹر کیس میں بھی نیب کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

شیئر: