Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: طوفانی بارش کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بوندا باندی علی الصباح تک بارش میں بدل چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 20 سے 21 فروری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، سرجانی ٹاﺅن اور ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صبح ہی سے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاﺅن، ناظم آباد، نارتھ کراچی سمیت شہر کے شمالی علاقوں میں بھی ہلکی بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بوندا باندی کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے، بدلتے موسم سے شہر کا موسم اچانک خوشگوار ہوگیا۔
 

شیئر: