Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن غیر اخلاقی سرگرمیوں پر 5 برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ

جدہ۔۔۔ سعودی حکومت نے بتایا ہے کہ آن لائن جوئے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا پرچار جرم ہے۔ اس پر 5 برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ دونوں سزاﺅں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے والی قومی کمیٹی نے بتائی ہے۔ المدینہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ کمیٹی کا نصب العین سعودی معاشرے کو غیر اخلاقی ڈیجیٹل سرگرمیوں، بدکرداری اور جوئے کے پرچار سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یادر ہے کہ سعودی کابینہ نے 6 صفر 1435 ھ کو مذکورہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ صادر کیا تھا۔ 

شیئر: