Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں معطل کردیں

ریاض: سعودی ایئر لائن’’السعودیہ‘‘ نے پاکستان جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ایئر لائن نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے فضائی حدود بند کرنے کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔ایئر لائن نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور فیصل آباد جانے یا وہاں سے آنے والے مسافر وں کو چاہئے کہ فضائی حدود کھل جانے کے بعد نئی شیڈول کے حوالے سے قریبی برانچ یاسعودیہ کے دفاتر سے رہنمائی لیں۔

شیئر: