اعظم خان۔اردو نیوز، اسلام آباد
پاکستانی حکام نے عارضی طور پر تمام ایئر رپورٹس پر پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ ملک کی فضائی حدود کو بھی سول ایئر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو پاکستان کے ایئر اسپیس یعنی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل روٹ اختیار کریں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ملک کی فضائی حدود کو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ایوی ایشن کے مطابق آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں 200 سے زائد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
#PIA #Pakistan pic.twitter.com/WKIEi5E0Fj
PIA (@Official_PIA) February 27, 2019
سول ایویشن حکام کے مطابق تاحکم ثانی یہ آپریشن معطل رہے گا۔
خیال رہے کہ بدھ کو ملکی کی فضائی حدود کو سول جہازوں کے لیے ایک ایسے وقت بند کیا گیا جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بدھ کو پاکستان نے متنازع کشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر انڈیا کے دو جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے منگل کو انڈیا کے جنگی جہازوں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
CAA Pakistan (@AirportPakistan) February 27, 2019