Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی ہی آئندہ وزیراعظم ہوں گے،گڈکری

نئی دہلی- - - -مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ  وآبی وسائل نتن گڈکری نے کہا کہ وہ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل نہیں البتہ آئندہ وزیراعظم نريندر مودی ہی ہوں گے۔انہوںنےمقامی میڈیا کی جانب سے  منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم بننے کا خواب ہی نہیں دیکھا ۔ ہمارے پاس سینیئر رہنما اور وزیر اعظم موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک  کامیاب قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ گڈکری نے کہا کہ ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ مجھے وزیر اعظم بننے کا سوال کہاں سے پیدا ہوا۔پارٹی کے سبھی لوگ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے  ہیں اور انکے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’آدھار‘‘ کو بینک کھاتوں اور موبائل سم سے منسلک کرنے کا قانون منظور

شیئر: