Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یقین نہیں آتا کہ پروفیسرخاتون شادی کے جھانسے میں آجائیگی،عدالت

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی یونیورسٹی کی معاون پروفیسر  نے پی ایچ ڈی کے طالب علم پر صنفی زیادتی کا مقدمہ درج قائم کردیا۔  خصوصی عدالت کے جج امید سنگھ گریوال نے کہا کہ ایسی خاتون جو ملزم سے تعلیم، ملازمت ،عمر اور تجربے کے لحاظ سے کہیں زیادہ  ہووہ شادی کے جھانسے میں آکر قریبی تعلقات استوار کرلے یقین سے باہر ہے۔شکایت کنندہ نے 10فروری کو ماڈل ٹاؤن تھانے میں پی ایچ ڈی کے طالب کیخلاف شکایت درج کرائی کہ اس  نے گزشتہ سال شادی کی پیشکش کے بعد قریبی تعلقات استوار کرلئے تاہم کچھ دنوں بعد شادی سے انکار کردیا۔عدالت نے طالب علم کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ  وہ کیس کا فیصلہ مکمل ہونے تک خاتون سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھے۔

شیئر: