Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کیلئے نوبل انعام،قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد...پاکستان اور ہندکے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے فعال اورموثرکردارادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کیلئے نوبل امن ایوارڈ دینے کے مطالبے کی قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔یہ قرارداد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور ہندکے درمیان حالیہ کشیدگی اورتناو میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ہوش مندی اورمعاملہ فہمی پرمبنی کرداراداکیا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ہندوستانی قیادت کی جنگی جنون اورجارحانہ طرز عمل نے دوجوہری ریاستوں کو جنگ کے دھانے اورسرحد کے آرپاررہنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے فعال اورموثرکرداراورحالات کو فہم وفراست سے سنبھالتے ہوئے خطرات کا رخ موڑدیا۔ قرارداد میں کہا گیاکہ خطے میں امن کیلئے خدمات ہر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران خان کیلئے امن کے نوبل انعام کا مطالبہ کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر ،‘نوبل پیس پرائز فار عمران خان‘ اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے، عمران خان کو نوبل انعام دینے کے لئے امریکی ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی کی پٹیشن پر ہزار افراد نے دستخط بھی کرد ئیے۔

شیئر: