Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کابینہ کا فیصلہ:ہر بیٹی کوگریجویشن تک15ہزار روپےدیئے جائیں گے

لکھنؤ۔۔۔اترپردیش حکومت نے غریب خاندان کی بچیوں کی تعلیم کیلئے بڑی اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔’’سکنیا منگل‘‘اسکیم کے تحت پیدائش سے لیکر گریجویشن تک کُل 15ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔اس اسکیم سے سالانہ 3لاکھ روپے آمدنی والے خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ ریاستی کابینہ وزیرکے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے زیر صدارت اجلاس میں اس اسکیم کی منظوری دی گئی۔اس کے تحت بیٹیوں کو پیدائش سے لیکر گریجویشن تک 15ہزار روپے کا پیکیج دیا جائیگا۔یہ رقم6مرحلوں میں ضرورتمند وں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست جمع کی جائیگی۔
6مراحل میں رقم بینک کھاتوں میں جمع ہوگی
٭پیدائش کے موقع پر 2000روپے
٭بچی کی پیدائش کے ایک سال بعد 1000روپے
٭پہلی کلاس میں داخلے کے وقت 2000روپے
٭چھٹی کلاس میں داخل ہوتے وقت 2000روپے
٭9ویں کلاس میں داخل ہوتے وقت3000روپے
٭گریجویشن یا 2برس کے ڈپلومہ کورس میں داخلے کے وقت 5000روپے۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی؟

شیئر: