Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریبوں کا حق چھین کر سیاست کی دکان چمکانے والے،’’ چوکیدا ر‘‘ سے پریشان ہیں، مودی

پٹنہ- - - -  وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے آج سنکلپ ریلی میں شرکت کیلئے بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچے۔ایئرپورٹ پر بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن، وزیر اعلی نتیش کمار، اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری، ایم ایل سی پریشد کے ایگزیکٹو چیئرمین ہارون رشید، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، چیف سیکریٹری دیپک کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل گپتشور پانڈے کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نےگاندھی میدان میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے منعقد ' سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوںکا حق چھین کر سیاست کی  دکان چمکانے والے ،اس وقت چوکیدار سے پریشان ہیں ، آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ یہ چوکیدار ہر وقت مستعد ہے ،ریاست کی سڑکوں اور شاہراہوں کو کشادہ کرنے کے منصوبہ نافذ کئے جارہے ہیں، فلائی اوورز کی تعمیر ، ریلوے کو جدید خطو ط پر استوار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارے کے نام پر جو کچھ ہوا سب کو معلوم ہے۔مجھے کئی بار بہار آنے کا موقع ملا اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نتیش کمار جیسے تجربہ کاراور غریبوں کے خیرخواہ سیاستداں نے بہار کو ماضی کی بدحالیوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا،پٹنہ میٹر منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے۔وزیر اعلی نتیش کمار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں 60سال سے زائد عمر کے ضعیف افرا دکیلئےپنشن اسکیم شروع کی گئی ہے ۔مرکز نے متوسط طبقے کے غریب افراد کو10فیصد ریزرویشن دیا۔بہار میں پہلے یہ تصور نہیں کیا جاسکتا تھا کہ گاؤں میں رہنے والوں کو نل سے صاف ستھرا پینے کا پانی میسر ہوگالیکن آج یہ ممکن ہوگیا۔غریبوں کو مفت ایل پی جی کنکشن اور 5لاکھ روپےتک مفت علاج کی سہولت معمولی بات نہیں ۔ رام ولاس پاسوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آج پورا ملک متحد ہے۔سماجی انصاف،امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقراررکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔آج ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ جو کام پچھلی حکومتوں نے 70برسوں میں نہیں کیا وہ مودی حکومت نے 5سال میں کردکھایا، مختلف اسکیمیں نافذ کرکے غریبوں کا معیار زندگی بلندکیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اسد اویسی حیدرآباد کے علاوہ یوپی سےبھی انتخابات لڑسکتے ہیں؟

شیئر: