Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائر نہیں ہورہا، اے بی ڈی ویلیئرز

جوہانسبرگ... جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سمیت کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا۔ایک انٹرویو میں انہوں کہا کہ ابھی ریٹائر منٹ کیلئے تیار نہیں ہوں۔ 2019ورلڈ کپ مکمل فٹ رہنے کی کوشش کررہا ہوں اور یہ میری پہلی ترجیح ہے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جو ممکن ہو سکا وہ کروں گا۔ مجھے امید ہے ورلڈ کپ تک فٹ رہوں گا اور ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کہنی کی انجری سے نجات پا چکا ہوں جس کی وجہ سے گزشتہ اگست سے کرکٹ کھیلنے سے محروم ہوں ۔امید ہے 25 جنوری سے سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ سے کم بیک کروں گا۔

 

شیئر: