Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوا۔ علاوہ ازیں مملکت بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں روایتی جوش وخروش سے عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔
 صبح سویرے ہی لاکھوں افراد سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے داخلی اور بیرونی صحن بھر گئے۔ مکہ مکرمہ کے اطراف سے ہزاروں شہریوں اور غیر ملکیوں نے حرم شریف میں نماز عیدالاضحی ادا کی۔
قبل ازیں دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
حرم مکی شریف میں شیخ ڈاکٹر سعودی الشریم اور مسجد نبوی میں شیخ عبد الباری الثبیتی نے عید کی نماز پڑھائی اور خطبہ دیا۔ حرمین شریفین میں خطبہ عید میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نماز عید کے بعد جدہ، ریاض، دمام اور دیگر شہروں میں سعودی شہریوں کے علاوہ لاکھوں غیر ملکیوں نے قربانی مذبح خانوں کا رخ کیا جہاں میونسپلٹی نے مذبح خانوں کا خصوصی اہتمام کر رکھا ہے۔

شیئر: