Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی سالگرہ، محمد صلاح کا انوکھا انداز

بچوں کی پسندیدہ ڈزنی انیمیٹڈ فلم ’موانا‘ میں ’ماوئی‘ ایک خاص کردار ہے۔ فوٹوٹوئٹر
مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیورپول کے سٹرائیکر محمد صلاح نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر انوکھا انداز اپنا لیا۔

 محمد صلاح نے بیٹی کو خوش کرنے کے لیے ڈزنی کردار ’ماوئی‘ کا روپ دھارلیا۔ فوٹوٹوئٹر

عالمی شہرت یافہ اسٹرائیکر محمد صلاح نے بیٹی کو خوش کرنے کے لیے ڈزنی کردار ’ماوئی‘ کا روپ دھارتے ہوئے مصنوعی پتوں سے بنا ہوا جنگلی لباس پہن کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
بچوں کی پسندید ڈزنی انیمیٹڈ فلم ’موانا‘ میں ماوئی کا ایک خاص کردار ہے جو بچوں کو بے حد پسند ہے ۔جس میں ماوئی پتوں کا لباس پہن کر اپنے پاس موجود مخصوص قسم کی ہک سے رنگ برنگے کرتب کرکے بچوں کو خوشی اور حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔

مصری فٹبالر محمد صلاح فٹ بال کی دنیا میں اپنی مخصوص شہرت رکھتے ہیں۔ فوٹو۔ٹوئٹر

لیورپول کے اسٹرائیکر 27 سالہ محمد صلاح فٹ بال کی دنیا میں اپنی مخصوص شہرت رکھتے ہیں، گذشتہ سال انہوں نے چیمپیئنز لیگ میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شیئر: