Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں پر پابندی ناانصافی ہے، جرمن چانسلر

 برلن...جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ا سے ”ناانصافی“ قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلرکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انجیلا میرکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن کے حوالے سے عائد پابندیوں کی مخالف ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی جنگ اپنی جگہ مگر عمومی خدشات پر مخصوص علاقوں اور مخصوص اعتقادات پر یقین رکھنے والوں کے خلاف یہ پابندی نا انصافی پر مبنی ہے۔

 

شیئر: