Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کا انتباہ

پیشگی انتباہ جاری کرنے والے ادارے نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے (فوٹو: سبق)
آج جمعرات کو سعودی عرب کے 11 ریجنوں میں کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے تحت پیشگی انتباہ جاری کرنے والے ادارے نے آج کے موسم کا نقشہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رات 10 بجے تک متعدد ریجنوں میں موسم غیر یقینی رہے گا۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
ادارے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، باحہ، الجوف، حائل، قصیم اور تبوک کے علاوہ دیگر ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوا اور کہیں دھند کے علاوہ اولے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے ادارے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر سمیت جدہ، خلیص، جموم اور بحرہ میں درمیانے اور تیز درجے کی بارش ہوگی جبکہ طائف میں موسلادھار بارش کے ساتھ اولے بھی گریں گے۔
اسی طرح مدینہ منورہ ریجن میں شہر کے علاوہ اطراف میں دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک تیز بارش ہوگی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی درجے تک پہنچ جائے گی۔

شیئر: