Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

ملاقات میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا (فوٹو: دفترخارجہ)
‏پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور سعودی سفیر کی ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی۔ 
ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور سعودی سفیر نے خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیے۔
 
خیال رہے منگل کو سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز  نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم سے سعودی شہزادے کی ملاقات میں سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم اور سعودی  شہزادے کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اپنے چیرٹی منصوبوں کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کر رہے تھے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں