Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر اور ان کی اہلیہ کی تصاویر کس نے لیں؟

 یہ تصاویر لندن میں زیر تعلیم سعودی لڑکی افنان عبدالکریم نے لی ہیں۔ فوٹو :العربیہ
برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان اور ان کی اہلیہ شہزادی لوسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین تصاویر کی خوبصورتی اور بے ساختگی کی تعریف کررہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ وائرل تصاویر کس نے لی ہیں۔

شہزادہ خالد بن بندر کی ملکہ برطانیہ کو اسناد سفارت پیش کرتے وقت  تصاویر لی گئیں۔  فوٹو :العربیہ

 یہ تصاویر لندن میں زیر تعلیم سعودی لڑکی افنان عبدالکریم نے لیں ۔ فوٹو گرافی اس کا مشغلہ ہے۔
افنان عبدالکریم 2012 سے برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ العربیہ نیٹ سے گفتگو میں بتایا ’2018 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ لندن کی تصاویر بھی لی تھیں۔ شہزادہ خالد بن بندر برطانیہ میں سفیر کے طور پر آئے تو ملکہ برطانیہ کو اسناد سفارت پیش کرتے وقت ان کی تصاویر لیں۔ اپنی اس کارکردگی سے بے حد خوش ہوں۔‘

سوشل میڈیا صارفین تصاویر کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔ فوٹو:العربیہ

 افنان عبدالکریم نے لندن کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ میں ڈگری لی ہے۔ 
 سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے’ بہت کم عمری سے فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ 12برس کی عمرسے ڈیجیٹل کیمرہ سنبھال لیا تھا۔ ثانوی سکول میں پہنچی تووالد نے مجھے پہلا پروفیشنل کیمرہ تحفے کے طور پر دیا۔ گھر میں رہ کر ہی فوٹو گرافی کا آرٹ اپنے طور پر سیکھا پھر پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کا باقاعدہ کورس کیا۔‘

 افنان عبدالکریم  کوبہت کم عمری سے فوٹو گرافی کا شو ق ہے۔ فوٹو :العربیہ

 ’میں سمجھتی ہوں کہ ایک فوٹو گرافر کسی بھی شخص یا مقام کی تصویر عام لوگوں کے زاویہ نظر سے مختلف انداز سے لیتا یا لیتی ہے۔‘
افنان عبدالکریم نے مزید کہا کہ’ برطانیہ میں مشاہیر مجھ سے فوٹو گرافی کی فرمائش کرنے لگے ہیں۔ یہاں آنے والے سیاح بھی مجھ سے فوٹو بنواتے ہیں۔ فوٹو گرافی کا سلسلہ اس لیے بھی جاری رکھ پا رہی ہوں کیونکہ لندن بے حد خوبصورت شہر ہے۔ اس کا ہر حصہ اپنی جگہ پر حسین ہے۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: