Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی فیشن سٹار کا ویڈیو کلپ وائرل، میاں بیوی گرفتار

پبلک پراسیکیوشن نے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا۔فوٹو: المرصد
کویت کی فیشن سٹار سارہ الکندری اور ان کے شوہر احمد العنزی کا ایک ’غیر اخلاقی‘ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور کویتی پبلک پراسیکیوشن نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
کویتی پولیس کا کہنا ہے ’سارہ الکندری اور ان کے شوہر احمد العنزی نے جو وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے وہ ’غیر اخلاقی‘ ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جان بوجھ کروڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی (فوٹو: سکرین شارٹ)

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ’احمد العنزی نے جان بوجھ کر وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ دونوں کا مقصد یہ تھا کہ صارفین ان پر تبصرے کریں۔‘
پولیس کے بقول ’ایک مقصد یہ بھی تھا کہ کچھ لوگ حد سے تجاوز کرکے کچھ ایسے جملے تحریر کریں جن کی وجہ سے وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر کے معاوضہ طلب کر سکیں۔‘
دریں اثناء مصر اور بحرین کی فنکار خواتین کی ’بولڈ‘ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان تصاویر پر کسی نے ناپسندیدگی اور کسی نے حیرت و تعجب کا اظہار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مصری نوجوان فنکارہ منہ عرفہ کی تصاویر گوگل پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔ منہ عرفہ ساحل سمندر پر سوئمنگ سوٹ میں نظر آ رہی ہیں۔

مصری  فنکارہ منہ عرفہ کی تصاویر گوگل پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

اس سے قبل مصر کے یوٹیوب سٹار علی غزلان سے ان کی منگنی کی خبر بھی وائرل ہوئی تھی۔
منہ عرفہ کی ’بولڈ‘ تصاویر پر ٹویٹر پر ’فین علی غزلان‘ (علی غزلان کہاں ہے) کے عنوان سے ٹرینڈ بن گیا۔
اکیس سالہ مصری فنکارہ نے تصاویر وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی مصر کی معروف ویب سائٹ ’الیوم السابع‘ سے تصاویر ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ 
منہ عرفہ نے موقف اختیار کیا ’تصاویر ان کے موبائل سے چوری کی گئی ہیں۔ ویب پر دیکھ کر خود بھی حیرت ہوئی ہے۔‘

بحرین کی گلوکارہ ’حلا الترک‘ کی تصویر کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

بحرین کی نوجوان گلوکارہ ’حلا الترک‘ کی تصویر کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ بے شمار صارفین نے گلوکارہ کے ’غیر اخلاقی‘ لباس میں سوشل میڈیا پر آنے کا برا منایا ہے۔
انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے ’حلا الترک جس قسم کے لباس میں فوٹو سیشن کروا رہی ہیں وہ ان کی عمر کے حوالے سے انہیں زیب نہیں دیتا۔‘
یاد رہے اگست 2019 میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ حلا الترک نے ایک شخص کو اس لیے زدو کوب کیا تھا کیوںکہ وہ بغیر میک اپ کے ان کی تصویر لے رہا تھا۔

شیئر: