Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

مسلح افواج، نیم فوجی دستے، دہلی پولیس اور 13 ملٹری بینڈ کے ساتھ 16 مارچنگ دستے پریڈ میں توجہ کا مرکز بنے رہے
دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری انڈیا کے یوم جمہوریہ کو بطور یوم سیاہ منا رہے ہیں (فائل فوٹو:سوشل میڈیا)
شیر کشمیر سٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران لال چوک پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں
انڈیا میں شہریت کے نئے ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھائے
جگوار فائٹر جیٹ طیاروں نے راج پتھ کے اوپر فضا میں فلائی پاسٹ کیا
انڈیا کی سرحدی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا دستہ اونٹ پر سوار مارچ کررہا ہے
انڈیا کے دیگر دفاعی ساز و سامان کے ساتھ سیٹلائٹ شکن میزائل ’مشن شکتی‘کی بھی نمائش کی گئی
وزیراعظم نریندرا مودی، صدر رام ناتھ کووند اور برازیل کے صدر جیئر بولسو نارو (مہمان خصوصی)نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہیں
سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں نوجوان لڑکیاں ثقافتی لباس پہنے رقص کررہی ہیں
انڈیا میں آج 71 واں یوم جہموریہ قومی انداز میں منایا جارہا ہے تو دوسری طرف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ جبکہ انڈیا میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کی جھلکیاں دیکھیے اے ایف پی کی ان تصاویر میں

شیئر: