Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز بھی تااطلاع ثانی ملتوی

کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقین کی سلامتی کی خاطر گیمز ملتوی کیے گئے۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی گیمز ٹورنامنٹ کی مجلس عاملہ نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر سعودی گیمز تا اطلاع ثانی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز کی مجلس عاملہ نے اتوار کو بیان جاری کرکے بتایا کہ’ نئے کورونا وائرس سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔ 

 کورونا وائرس سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فوٹو سبق

متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام نشیب و فراز دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ’ سعودی گیمزغیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ گیمز میں شریک کھلاڑیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
خصوصی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ’ سب سے اہم کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقین کی سلامتی ہے ۔لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی گیمز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے جائیں‘۔ 
نئی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ جب بھی حالات سعودی گیمز کے انعقاد کے حق میں ہوں گے اعلان کردیا جائے گا۔
 یاد رہے کہ سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیزالفیصل نے اعلان کیا تھا کہ پہلے سعودی گیمز 23 مارچ سے یکم اپریل تک ریاض میں ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق پانچ ہزار سے زیادہ کھلاڑیوںکو سعودی گیمز میں شریک ہونا تھا۔
’ سعودی گیمز میں شرکاءکے لیے بھاری انعامات رکھے گئے تھے۔کانسی کا میڈل جیتنے والوں کو ایک لاکھ ریال،سلورمیڈل حاصل کرنے والے کو تین لاکھ ریال اور گولڈ میڈل پر دس لاکھ ریال انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: