Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام،طائف اور قطیف کی سڑکوں پر سناٹا

سڑکیں گاڑیوں سے خالی  ہو گئیں-(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کی ہدایت پر جمعے  سے قطیف’ دمام اور طائف میں کرفیو کا  آغاز چار گھنٹے پہلے کردیاگیا-
سہ پہر3 بجے سے کرفیو شروع ہوتے ہی تینوں شہروں کی سڑکیں، میدان راہگیروں اور گاڑیوں سے خالی  ہوگئے-

 تین شہروں میں کرفیو کا  آغاز چار گھنٹے پہلے کردیاگیا-(فوٹو اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ دو اپریل  تک دمام، طائف اور قطیف میں کرفیو کے اوقات شام سات  سے صبح چھ بجے تک تھے-  جمعہ 3 اپریل سے کرفیو کا دورانیہ بڑھا یا گیا ہے-

جمعہ 3 اپریل سے کرفیو کا دورانیہ بڑھا یا گیا ہے-(فوٹو اخبار 24)

اس سے وہ ایمرجنسی خدمات اور سرگرمیاں مستثنی ہوں گی جن کی تفصیلات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں- سیکیورٹی اہلکار مسلسل سڑکوں پر گشت کررہے ہیں-

سیکیورٹی اہلکار مسلسل سڑکوں پر گشت کررہے ہیں-(فوٹو اخبار 24)

مقامی میڈیا نے دمام، قطیف اور طائف شہروں کی شاہراہوں اور چوراہوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو سہ پہر تین بجے کے بعد سے گاڑیوں اور راہگیروں سے مکمل خالی نظر آرہی ہیں-

شیئر: