Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کرفیو کے دوران جدہ شہر کے مناظر

جدہ شہر رات کے وقت کرفیو کے دوران
سعودی عرب کے تمام شہروں میں ’کورونا وائرس‘ کے حوالے سے ان دنوں کرفیو نافذ ہے۔ عوامی تفریحی مقامات ، مارکیٹس اور دیگر علاقے بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔
عام دنوں میں ’کورنیش‘ جو اہل جدہ کےلیے واحد بڑا تفریحی مقام ہے ان دنوں وہاں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔ کرفیو کے اوقات کے علاوہ چند افراد ہی کورنیش پربنائے گئے ’واکنگ ٹریک ‘ پر دکھائی دیتے ہیں جبکہ عام حالت میں یہاں گاڑی پارک کرنے کے لیے جگہ نہیں ملتی۔
سعودی ریسرچ اینڈ بپلشنگ کمپنی ’ایس ار پی سی‘ کے فوٹو گرافرز محمد المانع، عبداللہ الفالح، اور علی خمج  نے جدہ شہر کے مختلف علاقوں کی عکاس بندی کی ہے ۔

جدہ کنگ روڈ پر واقع گلوب چوک جہاں سکیورٹی اہلکارکرفیو کے دوران ڈیوٹی دے رہے ہیں۔


جدہ میں مدینہ روڈ کی مصروف ترین شاہراہ کا منظر جو کرفیو کے اوقات میں سنسان دکھائی دے رہا ہے۔


جدہ ساحل کےعلاقے کا خوبصورت منظر جہاں عام حالات میں ہر وقت لوگوں کا رش ہوتا تھا


  قدیم علاقے ’البلد‘ میں بلدیہ کے کارکن مارکیٹ کو جراثیم کش ادویات سے دھورہے ہیں۔


بلدیہ کے کارکن ’کورونا‘ سے حفاظت کے لیے دکانوں کے دروازوں پر جراثیم کش محلول کا سپرے کررہے ہیں ۔


کرفیو کے دوران ’سائیکل چوک‘ پر سناٹے کا راج۔


بلدیہ کی ہیوی مشنری کے ذریعے شاہراہ کو جراثیم سے صاف کرنے کے لیے دھویا جارہا ہے۔


کرفیو کے دوران بلدیہ کا اہلکارجراثیم کش ادویات کا سپرے کر رہے ہیں۔


کورنیش کا واکنگ ٹریک جہاں کرفیو میں وقفے کے دوران لوگ چہل قدمی اور سائیکلنگ کرر ہے ہیں۔

 

شیئر: