Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے رہائشی مراکز میں فیلڈ مہم

محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں کورونا وائرس کی سکریننگ کررہی ہیں(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں جازان محکمہ صحت کی جانب سے غیر ملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش پر فیلڈ ٹیسٹنگ مہم تیز کر دی گئی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیلڈ میڈیکل ٹیموں نے جازان کی صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز پہنچ کر ایسے تمام کارکنان کے نمونے حاصل کیے جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا.

ایسے تمام کارکنان کے نمونے لیے گئے جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا.(فوٹو سبق)

گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر اور نائب گورنر کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی تاکید کر رہے ہیں۔ صامطہ کے کمشنر احمد بن عبداللہ الزعلۃ فیلڈ ٹیسٹنگ مہم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں-
محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں نہ صرف یہ کہ کورونا وائرس کی سکریننگ کررہی ہیں بلکہ غیرملکیوں کو ان کی اپنی زبانوں میں وائرس سے بچاؤ کے طور طریقے بتا رہی ہیں.
جنوبی سعوی عرب میں صحت مراکز کے  ڈائریکٹر نشبان الحکمی نے بتایا کہ صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز جاکر ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے لیا گیا.

ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جا ئزہ لیا گیا.(فوٹو سبق)

الحکمی کے مطابق صامطہ کے بعد جازان کی دیگر کمشنریوں میں فیلڈ  ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی.
ایسے تمام مقامات پر ایکٹیو ٹیسٹ لیا جائے گا جہاں کورونا ٹیسٹ کے زیادہ کیس پائے جانے کے امکانات ہیں.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: