Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 781 نئے مریض

مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار افراد کا عام معائنہ ہوا ہے (فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات میں آج اتوار کو کورونا کے 781 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29485 ہوگئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار افراد کا عام معائنہ ہوا ہے‘۔
’معائنے کے نتیجے میں 781 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کورونا کے مریضوں سے میل جول رکھنے کی وجہ سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ روز ایک مریض ہلاک ہوا تھا جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 245 ہوگئی ہے‘۔
’561 مریض شفایاب ہوئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15056 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: