Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید کی نماز

شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید نے نماز عید کی امامت کی ( فوٹو: سبق)
سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حرم مکی میں آج اتوار کو عید کی نماز ادا کی گئی  ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید نے نماز عید کی امامت کے بعد خطبہ دیا۔

مسجد الحرام کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے اور عوام الناس کی سلامتی کے لیے حرم میں نمازیوں کی شرکت معطل رکھی گئی۔

خطبہ دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کورونا وائرس سے رونما ہونے والے اسباق پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ ننھی مخلوق جو مجرد  آنکھ سے دیکھی بھی نہیں جاتی مادہ پرست انسان کی بے بسی ظاہر کر رہی ہے‘۔

’جن ممالک نے اسباب اختیار کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا ہے وہ سب سے زیادہ محفوظ ہیں جبکہ جنہوں نے تساہل سے سے کام لیا انہوں نے اپنے عوام کی بڑی تعداد کو ہلاکت میں ڈالا  ہے‘۔

شیئر: