Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم جون سے مملکت میں گرمی کی لہر متوقع

بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جائے گا.
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھے گا. 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے.
اخبار 24 کے مطابق  محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات کے نائب سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام نے بتایا کہ یکم جون سے سعودی عرب میں گرمی  شروع ہوگی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوگا.
 ڈاکٹر ایمن غلام نے مزید کہا کہ موسمی مشاہدات بتاتے ہیں کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جائے گا. متعدد علاقوں خصوصا مشرقی ریجن میں 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائےگا. کوہستانی علاقوں میں بارش کے بھی امکانات ہیں.
دریں اثناعید کے تیسرے دن منگل کو مکہ، طائف، باحہ ، عسیر اور جازان میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے.

حائل اور ریاض کے مغربی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد  بارش ہوئی.(فوٹو سبق)

کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ القصیم کے مشرق اور جنوب مغرب، مدینہ منورہ کے مشرق و جنوب اور سلطنت عمان و یمن کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حائل اور ریاض کے مغربی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان ریجن میں گرد آلود ہواؤں کے  بعد بارش سے سیلاب آگیا. متعدد مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی.
بارش کا سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا. جازان کی بارہ کمشنریاں بارش اورآندھی کی زد میں رہیں.

شیئر: