Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا وائرس گرمی میں بے اثر ہوجاتا ہے؟

وائرس دھات اور اس سے بنی اشیا پر زیادہ عرصے تک رہتا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے سپیشلٹ ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا ہے کہ’ نیا کورونا وائرس دھات اور اس سے بنی اشیا پر زیادہ عرصے تک رہتا ہے-انہیں کسی بھی حالت میں چھونے سے گریز کیا جائے‘-
العبد العالی کے مطابق ابھی تک کسی بھی سائنٹفک جائزے سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ نیا کورونا وائرس تیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے- 
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس قسم کی باتوں پر اعتبار نہ کیاجائے اور اس بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھا جائے کہ کورونا وائرس دھات والی چیزوں سے گھنٹوں چپکا رہتا ہے‘-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ہدایت کی کہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی وائرس لگنے سے بچنے کے لیے تمام ضروری تدابیرپر عمل کریں-

درجہ حرارت کے حوالے سے  باتوں پر بھروسہ نہ کریں-(فوٹو روئٹرز)

بیان میں کہا گیا کہ ’دھات کی کسی بھی چیز کو چھونے سے گریز کریں اور درجہ حرارت کے حوالے سے کہی جانےوالی باتوں پر بھروسہ نہ کریں‘-
یاد رہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ نیا کورونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بے اثر ہوجاتا ہے- کئی لوگ دھوپ میں بیٹھنے اور چلنے کو کورونا وائرس سے بچاو کا ذریعہ بھی بتانے لگے ہیں-
 

شیئر: