Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد سید الشہدا نمازیوں کے لیے کھُل گئی

تمام نمازی ماسک اور سماجی فیصلے کی پابندی کر رہے ہیں (فوٹو: سبق)
احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مدینہ میں احد پہاڑ کے قریب مسجد سید الشہداء نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ میں وزارت اسلامی امور کے دفتر کی نگرانی میں مسجد میں جمعہ و نماز باجماعت کی بحالی سے پہلے تمام تر احتیاطی و حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجد کو متعدد مرتبہ سینیٹائز کرنے کے بعد ہدایات کے مطابق صفوں کو استوار کیا گیا ہے‘۔

’تمام نمازی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کر رہے ہیں جبکہ بیشتر اپنی جانماز اپنے ساتھ لا رہے ہیں‘۔

’مسجد کا وضو خانہ بند ہے جبکہ قرآن کے تمام نسخے ہٹا لیے گیے ہیں جبکہ پینے کا پانی نمازیوں کو فراہم نہیں کیا جا رہا‘۔

واضح رہے کہ مسجد سید الشہداء احد پہاڑ کے قریب جبل الرماۃ کے دامن میں واقع ہے جہاں اسلامی تاریخ کا اہم معرکہ پیش آیا تھا۔

مسجد کے قریب غزوہ احد میں شہید ہونے والے 70 صحابہ سمیت حضرت حمزہ بھی دفن ہیں۔

مسجد میں 15 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، یہ مسجد نبوی سے تین کلو میٹر دور ہے۔

شیئر: