Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیو ی کو جلا کر سڑک پر پھنکنے والا غیر ملکی گرفتار

کھولتے ہوئے پانی سے بیوی کے جسم کو جلا دیا تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں  ایک غیر ملکی نے اپنی اہلیہ کو وحشیانہ تشدد کرکے گھر سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی الدرب کمشنری کی پولیس نےبتایا ہے کہ بیوی پر تشدد کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے کھولتے ہوئے پانی سے بیوی کے جسم کو جلا دیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ایشیائی شہری نے جو اس کے تین بچوں کی ماں بھی ہے وحشیانہ تشدد کیا- اس کے جسم پر کھولتا ہوا پانی ڈالا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ  جسم کے مختلف حصوں پر جلتی ہوئی استری بھی چلائی۔ بیوی کے سر کے بال مونڈے اور آخر میں اسے گھر سے دھکا دے کر سڑک پر پھینک دیا۔
پولیس نے ایشیائی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ تحقیقاتی کارروائی مکمل کرکے اسے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر ایشیائی تارکین وطن  اور سعودی شہریوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

سعودی قانون کے بموجب گھریلو تشدد قانونا جرم ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

 اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون بڑے مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔  اس کے پاس رہنے، کھانے  پینے تک کا انتظام نہیں۔تشدد کے باعث اس کا جسم جگہ جگہ سے زخمی اور جھلسا ہوا ہے۔
سعودی قانون کے بموجب گھریلو تشدد قانونا جرم ہے۔ اس پر ایک برس تک قید، پچاس ہزار ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: