Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیر ملکیوں کو لوٹنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا

گروہ میں تین سعودی شہری شامل ہیں فائل فوٹو
مشرقی ریجن پولیس نے غیر ملکی کارکنان کو دھوکے سے جال میں پھنسا کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءچھیننے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ گروہ کے افراد ریستو رانوں اور تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتیں بھی کررہے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکیوں اور تجارتی مراکز وریستوران کے مالکان سے لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں کی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔ رپورٹوں کے تناظر میں واردات کرنے والوں کا ممکنہ خاکہ تیار کرایا گیا۔ اس کی بنیاد پر انہیں تلاش کرکے گرفتار کرنے کی مہم سپیشل ٹیم کو تفویض کی گئی۔

گروہ کے افراد ریستو رانوں اور تجارتی مراکز میں وارداتیں بھی کررہے تھے۔فائل فوٹو

ترجمان نے بتایا دوران تفتیش پتہ چلا کہ مشرقی ریجن میں 5افراد پر مشتمل ایک گروہ وارداتیں کررہا ہے۔ ان میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ ایک کا تعلق شام اور ایک کا خانہ بدوش قبیلے سے ہے۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پوچھ گچھ پر حفر الباطن کمشنری میں چوری اور لوٹ مار کی 25وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

شیئر: