Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زمزم کی سپلائی تاہدایت ثانی معطل رہے گی‘

’یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر سلامتی کے لیے ہے جس پر ابھی عمل جاری ہے‘ (فوٹو: واس)
زمزم کے ادارے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زمزم کی سپلائی تا ہدایت ثانی معطل رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبد اللہ منصوبہ برائے زمزم سپلائی نے کہا ہے کہ ’صحت اداروں کی ہدایت ملنے تک مکہ مکرمہ سمیت دیگر شہروں میں بھی آب زمزم سپلائی کرنے والے تمام ادارے بند ہوں گے‘۔
’یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے ہے جس پر ابھی تک عمل جاری ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جن رہائشیوں کو زمزم کی ضرورت ہے وہ پانڈا، العثیم اور لولو مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں‘۔

شیئر: