Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'عازمین کی رقوم واپسی طریقہ کار کے تحت'

وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن نے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق سعودی وزیر ڈاکٹر صالح بن بنتن نے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
 بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر نے بتایا کہ اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خطرات سے بچنے کے لیے سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کی ہے۔
’وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا‘۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹریٹ اس سال حج میں  پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں