Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیوں کی تعطیلات کے لیے دبئی محفوظ

دبئی آنے والوں کو پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا- فوٹو الامارات الیوم
امارات ایئر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویزوں کا اجرا کورونا وبا سے پہلے کے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔  
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر نے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں استفسار کر رہے ہیں۔ دبئی اور امارات ایئر کا دنیا بھر کے لیے یہ پیغام ہے کہ آئیے ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ یہاں آ کر آپ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ احتیاطی تدابیر کی بدولت آپ کا سفر خوشگوار اور آپ کا قیام محفوظ رہے گا۔ 
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ سیاح  پیشگی ویزا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر ان کا تعلق ان 70  ممالک میں سے کسی ایک سے ہے جنہیں امارات پہنچنے پر ویزے کی سہولت دی جاتی ہے تو وہ سابقہ سسٹم کے مطابق امارات پہنچنے پر بھی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ 
دبئی نے یکم اگست 2020 سے سیاحوں کی آمد کے نظام کو اپ ڈیٹ کردیا ہے البتہ پی سی آر کووڈ 19 ٹیسٹ لازمی ہے۔ ٹرانزٹ کے مسافر ہوں یا دبئی آنے والے ہوں ہر ایک کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا-۔ علاوہ ازیں امارات ایئر سے برطانیہ یا یورپی ممالک جانے والے مسافروں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ 
یاد رہے  کہ دبئی ان بین الاقوامی شہروں میں سے ایک ہے جنہیں ڈبلیو ٹی ٹی سی سے (محفوظ سفر) کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: