Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: اب وزٹ ویزے کی تجدید ممکن

دنیا کے تمام ممالک کے لیے 5سالہ کثیر المقاصد سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ( فوٹو: البیان)
متحدہ عرب امارات میں شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے وزٹ ویزے اور سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اب تک یہ ہوتا تھا کہ کسی نے وزٹ ویزہ لیا ہو یا سیاحتی ویزے پر وہ امارات پہنچا ہو اور اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی ہو تو ایسی صورت میں اسے ویزے کی میعاد کی پابندی کرتے ہوئے ملک سے واپس جانا ہوتا تھا۔
امارات نے نئی سہولت یہ دی ہے کہ اگر کوئی شخص وزٹ یا سیاحتی ویزے پر امارات آیا اور وہ اس میں توسیع کرانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں توسیع اندرون ملک سے ہی ہو جائے گی۔ 

ویزے کی تجدید کی ایک شرط ہے کہ امارات میں قیام کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہ ہو (فوٹو: الامارات الیوم)

اسے از سر نو ویزہ حاصل کرنے کے لیے امارات سے باہر نہیں جانا ہوگا۔ بس ایک شرط ہے کہ مجموعی طور پر امارات میں قیام کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہ ہو۔
شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے رجوع کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ شہریت اور قومیت کی ایپلی کیشن استعمال کریں۔ اس کی بدولت انہیں متعدد سہولیات حاصل ہوں گی۔ سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے ادارے سے رجوع کیا جا سکے گا۔ 
واضح رہے کہ اماراتی کابینہ نے اپنے آخری اجلاس میں دنیا کے تمام ممالک کے لیے پانچ سالہ کثیر المقاصد سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امارات کی سیاحت کو آسان بنانا اور لوگوں کو امارات کی سیاحت کی رغبت دینا ہے۔

شیئر: