Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1300 سے زائد نئے کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 635 افراد صحت یاب ہوئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں منگل 4 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 342 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پچھلے ایک ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 435 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ایک ہزار 635 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 43 ہزار 688 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کا تناسب 85 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے۔ 

 اس وقت کورونا کے ایکٹیوکیسز 34 ہزار 763 ہیں(فوٹو: العتربیہ)

 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 34 ہزار 763 ہیں جس میں دو ہزار 984 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 35 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 984 ہے۔
مملکت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 97 ہے جبکہ الھفوف میں 48 ، دمام 51 ، مکہ مکرمہ 56 ، مدینہ منورہ 53 ، جدہ 40 ، بریدہ 43 ، طائف 31، خمیس مشیط 50 ، حفرالباطن 53 ، المبرز 33 اور تبوک میں 20 نئے کیسز کا پتہ لگا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔(فوٹو اے ایف پی)

سعودی عرب کے 26 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 20 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 8 شہروں میں تین تین اور 6 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پرھ کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: