Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات کی پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی‘

بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبے گفتگو کا محور رہے (فوٹو: وزارت سمندری امور)
وفاقی وزیر سمندری اُمور سید علی حیدر زیدی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دبئی کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبے گفتگو کا محور رہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے ساتھ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وفد نے آگاہ کیا کہ ’دبئی کی قیادت پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔‘
یو اے ای کے وفد میں محمد المعلم (سی ای او) اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈی پی ورلڈ اور عمر المحیری وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ افیئرز شریک ہوئے۔
ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے علاوہ سیکٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد اور چیئرمین پورٹ قاسم نے بھی شرکت کی۔

شیئر: