Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے مزید 200 پاکستانیوں کی واپسی

پاکستان کی وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پیر کو ملتان پہنچ گئی ہے اور دوسری خصوصی پرواز رات آٹھ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔
وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امارات میں پھنسے 200 پھنسے پاکستانی شہری پیر کی رات تک پاکستان پہنچ جائیں گے اور مزید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کیے جس پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کورونا کے مشکل وقت پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے۔‘
گذشتہ روز وزارت کے بیان میں کہا گیا تھا کہ سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔ دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔
زلفی بخاری سے ملاقات میں سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت اوورسیز کے مطابق مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: