Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حج اور عمرہ سیزن کی تیاری کا آغاز

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی تیاری شروع کردی ہے۔
نئے ہجری سال کے آغاز پر 2024-2020 ماسٹر پلان جاری کیاجائے گا ۔یہ پریذیڈنسی کی تاریخ میں سب سے بڑا ہوگا- اس کی بدولت کام کا طریقہ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔ 

 تمام ادارے مل  کر جامع سکیمیں تیار کریں گے۔(فوٹو ایس پی اے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے منصوبہ بندی اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو آئندہ حج موسم اور عمرہ موسم  کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام ادارے مل  کر جامع سکیمیں تیار کریں گے۔
السدیس نے جنرل پریذیڈنسی کے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ ’وہ اپنی کارکردگی کو بہتر، موثر اور جدید تر بنائیں- ڈیجیٹل کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کریں۔ افرادی قوت تیار کریں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تمام کارکنان کے لیے سپیشل کورس کی تعداد اور معیار کو بڑھائیں‘۔  

حج، عمرہ زائرین کو جدید اور مکمل سہولتیں مہیا ہوں گی۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا  کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقدس مساجد کی توسیع اور تجدید کے لیے  جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حج، عمرہ زائرین کو جدید تر مکمل سہولتیں مہیا ہوں‘۔
مقدس مساجد کی انتطامیہ ان دنوں آئندہ عمرہ موسم، رمضان موسم اور حج موسم کے لیے تمام سکیمیں تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ انتظامیہ کی روایت ہے کہ عبادت کا ایک موسم ختم ہوتے ہی اگلے موسم کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔ 

شیئر: